بچکنڈہ /4 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ شیخ محسن نمائندہ سیاست بچکنڈہ نے ایم پی ڈی او آنند سے بات کرتے ہوئے سوال کیا کہ ریاست تلنگانہ حکومت قرض سبسیڈی اسکیم کا اعلان کیا تھا بچکنڈہ منڈل میں ابھی تک کتنی درخواستیں موصول ہوئی ہے انہو ںنے کہا کہ می سیوا آن لائن 270 درخواستیں داخل کی گئی ہیں اور ایم پی ڈی او افس میں آج تک 225 درخواستیں موصول ہونے کی ایم پی ڈی او آنند نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 جنوری ہے ۔
مدہول میں مہیلا بھون کا افتتاح
مدہول 4/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مدھول تعلقہ کے مرکز میں خواتین کے لیے ایک خصوصی عمارت بنانے کے ارادے سے بھارت کرانتی ماتا کی پہلی استاد ساوتری بائی پھولے کی 192 ویں یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر مدھول میں مہیلا بھون کا افتتاح کیا گیا خواتین سے متعلق تمام میٹنگ یہاں کی جا سکتی ہیں جو سب کے لیے قابل رسائی ہے جس کی وجہ سے خواتین بڑی تعداد میں پروگراموں میں شرکت کریں گی اور استفادہ کریں گی اس عمارت کے قیام کیلئے انہوں نے بہت محنت کی خواتین کی اسوسی ایشن کے قائدین نے سرپنچ راجندر اور گرام پنچایت گورننگ باڈی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس موقع پر سرپنچ راجندر، آئی کے پی اے پی ایم اشوک ایم پی ٹی سیز اکولا سرلا سرینواس گوڈ، بھومیش دیوجی، کو آپشن ممبر سید خالد مخدم، سی گوداوری، خاتون صدر پریمالا، سی اے سنندا، رما دیوی، فاطمہ، سائی ناتھ، ممتا، وی اوز، گرام پنچایت جونیئر اور اسسٹنٹ لیڈران خواتین کی تنظیموں نے بھی شرکت کی