بچکنڈہ /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ کوآپشن ممبر جاوید نے ادارہ سیاست کی جانب سے 5 مضامین اردو انگریزی تلگو کوئسچن بینک تقسیم کی ۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول مدنور اردو میڈیم ہائی اسکول شیخاپور اردو میڈیم ہائی اسکول ہگل میں اسکولوں کو جاکر کوسئچن بینک دئے اور طلبہ و طالبات سے کہا کہ یہ کوئسچین بینک جو ادارہ سیاست کی طرف سے مفت فراہم کی جارہی ہے ۔ اس سے بھرپور استفادہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کافی فائدہ مند ہے ۔ ادارہ سیاست ہمیشہ تعلیمی میدان میں طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے آرہا ہے اور کہا کہ محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کریں۔ دہم جماعت کی تعلیم اہم تعلیم ہوتی ہے خوب محنت کرتے ہوئے اپنے اسکول اساتذہ والدین کا نام روشن کریں ۔ تعلیم کوترک نہ کریں۔ آگے کی تعلیم کو جاری رکھیں ۔ اس فکر کو محسوس کرتے ہوئے بچکنڈہ میں اردو میڈیم انٹر کالج موجود ہے ۔ دہم جماعت کے بعد داخلہ لے سکتے ہیں ۔ اس موقع پر اسکول ہیڈ ماسٹرس ٹیچرس کے علاوہ طلباء و طالبات موجود تھے ۔