بچکنڈہ ۔ 5 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کا موضع ہسگل میں گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں ادارہ سیاست کی جانب سے تلگو ایس ایس سی کوسچن بینک کی تقسیم عمل میں آئی۔ ایچ ایم رمیش، شیخ ضیا سرکی قیادت میں طلبہ و طالبات میں کوسچن بینک فراہم کئے گئے اس موقع پر شیخ محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال بلاناغہ ادارہ سیاست کی جانب سے کوسچن بینک مفت فراہم کی جارہی ہے۔ یہ قابل تقلید کارنامہ ہے۔ اس کوسچن بینک طلبہ و طالبات کے لئے کافی کارآمد ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسویں جماعت کی تعلیم اعلیٰ تعلیم کی پہلی سیڑھی ہے محنت و جستجو کے ذریعہ اعلیٰ نمبرات سے کامیابی کی کوشش کرنا چاہئے۔ ہیڈماسٹر رمیش نے ادارہ سیاست کی فلاحی کاموں کی زبردست ستائش کی کیونکہ ادارہ سیاست اخبار کے علاوہ رفاعی اور فلاحی کاموں کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے نمائندہ سیاست بچکنڈہ کی بھی ستائش کی۔ نظامت کے فرائض شعیب عامر سرنے انجام دیئے۔ اس موقع پر محمد حاجی صدر جامع مسجد ہیگل، حافظ احمد امام و خطیب مسجد بلال ہگل، دیوی داس سر کے علاوہ طلبہ و طالبات موجود تھے۔