بچکنڈہ میں کانگریس قائدین کی گھر گھر انتخابی مہم

   

بچکنڈہ /8 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ 14، 15 وارڈس میں کانگریس پارٹی کی انتخابی مہم چلائی ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ اسمبلی جوکل کے کانگریس پارٹی رکن اسمبلی توٹا لکشمی کانت راؤ کے ہمراہ شیخ پاشاہ اقلیتی قائد اور دیگر نے بچکنڈہ میں گھر گھر جاکر حلقہ ظہیرآباد امیدوار کانگریس پارٹی سریش شٹکار کو ان کے انتخابی ہاتھ کے نشان کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی لکشمی کانت راؤ نے انتخابی مہم کے دوران کہا کہ ملک و ریاست کی ترقی کانگریس ہی سے ہے کانگریس پارٹی ایک سیکولر پارٹی ہے ۔ بی آر ایس پارٹی کو شکست ، ریاست میں کانگریس کو اقتدار حاصل ہوا ۔ پارلیمنٹ الیکشن کے بعد تمام ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا اور کہا کہ بی بی پاٹل 10 سال بی آر ایس سے اقتدار حاصل کیا لیکن کوئی ترقیاتی کاموں کو انجام نہیں دیا ۔ وہ شکست کے خوف سے پارٹی سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے بی جے پی میں شامل ہوگئے لیکن عوام ضرور سبق سکھائے گی ۔ لہذا کانگریس کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔