بچکنڈہ ۔19 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بچکنڈہ مستقرر پر کانگریس پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اس جلسہ سے جکل رکن اسمبلی لکشمی کانتا راو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی جو وعدہ کرتی ہے اس کو نبھاتی ہے۔کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں جکل اسمبلی حلقہ کی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے بچکنڈہ کو میونسپل بنانے کا تیقن دیا۔انہوں نے بی آر ایس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس پارٹی کے دور اقتدار میں جکل اسمبلی حلقہ کی ترقی نہیں ہوئی۔اس جلسہ سے سابقہ ایم پی سریش شیٹکار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی اقتدار میں آنے کے بعد انتخابی وعدوں کو مکمل کر رہی ہیں۔جکل اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد لکشمی کانتا راو نے عوام سے ملاقات کی۔اس جلسہ میں رکن اسمبلی لکشمی کانتا راو کا اقلیتی قائد شیخ پاشاہ نے شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس طرح بچکنڈہ منڈل کے عوام نے نو منتخبہ رکن اسمبلی کو تہنیت پیش کی۔اس موقع پر ملیکارجن اپہ،وٹھل ریڈی، ناگناتھ،کمل کیشور،گنگادھر، بھاسکر ریڈی،سوپان، شیخ جعفر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔