بچکنڈہ ۔ پولیس اسٹیشن بچکنڈہ میں منگل کو امن کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا ۔ جس میں مختلف سیاسی سماجی دینی شخصیات موجود تھے ۔ اس اجلاس سے بچکنڈہ ایس آئی سریدھر ریڈی نے عوامی قائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچکنڈہ قومی یکجہتی کا گہوارہ ہے ۔ یہاں امن پسند لوگ رہتے ہیں۔ اب مسلمانوں کی عیدالاضحی کی تہوار آرہی ہے ۔ جس میں سب ملکر خوشیاں باٹیں اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ سوشیل میڈیا پر غلط خبر نہ ڈالیں ۔ غلط خبر کی اشاعت کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ عیدالاضحی کے موقع پر قوانین پر عمل کریں ۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارووائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر مارکٹ کمیٹی چیرمین ملکارجن صدر عبداللطیف شیخ پاشاہ ، شیخ حسین ، مولانا محمد رضوان ، مولوی عبدالرحیم ، مولانا عمران رحمانی ، مولوی معین اکبر کے علاوہ برادران وطن موجود تھے ۔