بچکنڈہ ۔ ضلع ایس پی سرینواس ریڈی بچکنڈہ پولیس اسٹیشن کا بروز پیر دورہ کیا تفصیلات کے بموجب کاماریڈی ایس پی مستقر بچکنڈہ پولیس اسٹیشن سرکل آفس میں جائزہ لیا اور کہا کہ جتنے پرانے کیسیس ہے فوراً یکسوئی کرتے ہوئے ختم کیا جائے اور بعد ازاں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور صحافی دونوں کی مدد سے عوام تک بات پہونچانے چھوٹے بچوں کو ڈوائیونگ سے دور رکھنے اور گاڑی چلانے والوں کو ہیلمٹ لازمی طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ کوئی بھی شخص گاڑی چلاتے وقت سیل فون کا استعمال نہ کریں ۔ ضلع ایس پی نے پولیس اسٹیشن کے حدود میں شجرکاری بھی کی ہے ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر کرشنا ایس آئی سریدھر ریڈی کے علاوہ پولیس عملہ موجود تھا ۔