بچکنڈہ۔ بچکنڈہ منڈل کے موضع واجد نگر میں ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں آیا۔ تفصیلات کے بموجب واجد نگر میں 16 لاکھ روپئے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ ہاسپٹل کا افتتاح بدست جکل رکن اسمبلی ہیمنت شنڈے عمل میں آیا۔ افتتاحی پروگرام سے رکن اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاست میں کافی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کی جارہی ہے۔ تشکیل تلنگانہ سے قبل کسی بھی حکومت نے ایسے کام انجام نہیں دیئے جو ریاست تلنگانہ کے چیف مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے انجام دیئے ہیں۔ ہیمنت شنڈے نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی کو دیکھ کر پڑوسی ریاستیں حیرت زدہ ہیں۔ اس موقع پر ایم پی پی ایشور پٹیل ، زیڈ پی ٹی سی بھارتی راجو، مارکٹ کمیٹی چیرمین ملکارجن ، ٹی آر ایس منڈل صدر وینکٹ راؤ دیسائی ،بچکنڈہ سوسائٹی چیرمین بالو، واجد نگر سرپنچ انویا لکشمی نارائنا، ایم پی ٹی سی بنڈہ کندی سائیلو نائب سرپنچ بی سائیلو کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔