لگ بھگ 34 سال سے موجود جائیداد پر غیر مجاز قبضہ ، ضلع کلکٹر سے شکایت
بچکنڈہ /15 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر بچکنڈہ بانسواڑہ روڈ پر گرام پنچایت واٹر پمپ روم جس کا رقبہ 8×8 پر مشتمل ہے ۔ اس پر بچکنڈہ کے ایک شخص نے ناجائز قبضہ کرتے ہوئے واٹر پمپ روم کو منہدم کردیا جو لگ بھگ 34 سال سے موجود ہے ۔ اس ضمن میں ایک شخص عبداللطیف نے ضلع کلکٹر سے تحریری شکایت کی اور اس ناجائز قبضہ کو فوری برخواست کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کلکٹر سے نمائندگی میں بتایا کہ گرام پنچایت کے عہدیدار مبینہ طور پر اس واٹر پمپ کی جگہ کو کسی اور مکان کا نمبر دیتے ہوئے دستاویزات تیار کیا اورمبینہ طور پر رجسٹریشن حاصل کرنے میں مدد دی ۔ عبداللطیف نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ناجائز قبضہ کو برخواستکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے دو دن قبل عہدیداروں کو تحریری یادداشت حوالے کی ۔ اس کے باوجود عہدیدار لاپرواہی برت رہے ہیں اور انصاف کرنے میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں۔ عبداللطیف نے اعلی عہدیداروں سے اپیل کی کہ اس ناجائز قبضہ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے قبضہ جات کو برخواست کرتے ہوئے گرام پنچایت کے حوالے کیا جائے ۔