بچہ دانی اور بیضہ دانی کو بچانے والی روبوٹ مدد والی سرجری متعارف

   

سری نگر : ملک کی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے والی معروف کمپنی فورٹس ہیلتھ کئیر لمیٹڈ نے خواتین کے لئے بچہ دانی وبیضہ دانی کو بچانے والی روبوٹک مدد والی سرجری پیش کی ہے ۔ ڈائریکٹر آبسٹیٹرکس اینڈ گائنکالوجی فورٹس موہالی ڈاکٹر سوپنا مشرا نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روایتی سرجریوں کے مقابلے میں روبوٹک مدد والی سرجری کم درد، کم داغ اور بہتر طبی نتائج کے ساتھ بیضہ دانی کو بچانے میں مدد کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روبوٹ کی مدد سے سرجری کو تقریباً تمام امراض نسواں کی سرجریوں کیلئے معیاری طریقہ کار قرار دیا گیا ہے۔