بچہ مزدوری کا خاتمہ وقت کا تقاضہ، ڈی ونے بھاسکر کی تقریر

   

حیدرآباد ۔ چیف وہپ ڈی ونے بھاسکر نے کہا کہ بچہ مزدوری کا خاتمہ وقت کا شدید تقاضہ ہے۔ مخالف بچہ مزدوری عالمی دن کے موقع پر ورنگل میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ونے بھاسکر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پابند عہد ہے۔ اس کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سے متعلق مختلف اسکیمات پر عمل آوری کی جارہی ہے۔