بچہ مزدوری کیخلاف کارروائی، 26بچے آزاد

   

حیدرآباد : اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ رچہ کنڈہ نے بچہ مزدوری کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 26بچوں کو مزدوری کے چنگل سے آزاد کرواتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ یہ بچے جن کی عمر 15 تا 17 سال کے درمیان بتائی گئی ہے۔ ان بچوں سے سخت محنت کروائی جارہی تھی جو ان کی صحت اور سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہورہی تھی ۔ رچہ کنڈہ پولیس میں آپریشن اسمائیل جاری ہے اور اینٹی ہیومن ٹریفکنگ وینگ یونٹ بھی سرگرمی سے خدمات انجام دے رہی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ 4 افراد 45 سالہ سی بابو ریڈی ، 52 سالہ وینکٹ ریڈی ، 50سالہ ویرانا گوڑ اور 23 سالہ ویکمار کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جبکہ روی کمار ، گوتم ریڈی ، سرینواس ریڈی اور نرسمہا مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق آزاد کروائے گئے بچوں میں 18 لڑکے اور 8 لڑکیاں شامل ہیں ۔ ان بچوں کو محنت مزدوری کیلئے پڑوسی ریاستوں سے منتقل کیا گیا اور ان سے کارخانوں اور تپتی آگ کی بھٹیوں اور فوم و دیگر شیشہ کے کارخانوں میں کام لیا جارہا تھا ۔ یہ بچے شراب کی خالی بوتلوں کی صفائی ، ٹریڈرس ، سموسہ بنانے والے کارخانے اور فوم تیار کرنے والی کمپنی میں مزدوری کررہے تھے ۔