بچہ مزدوری کی نشاندہی کیلئے پولیس ٹیم تشکیل

   

نظام آباد میں آپریشن مسکان کا آغاز ، ایڈیشنل کمشنر کا بیان

نظام آباد :آپریشن مسکان 7 کا آغاز ہوچکا ہے ۔ نظام آباد پولیس کمشنریٹ کے علاقہ آرمور ، نظام آباد ، بودھن سب ڈیویژنوں کے علاقوں میں 18 سال کے کم عمر لڑکے لڑکیاں جو لاپتہ ہوچکے ہیں ان کے بارے میں تفصیلات حاصل کئے جارہے ہیں اور بچہ مزدوروں کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں ان کے والدین کے حوالے کرنے کیلئے ہر ڈیویژن میں ایک سب انسپکٹر سطح کے عہدیدارکا تقرر کرتے ہوئے اس ٹیم میں 4 افراد کو شامل کیا گیا ہے اس میں ایک خاتون کانسٹیبل بھی شامل ہے اور تینوں ٹیموں کی تشکیل دیتے ہوئے نظام آباد ، آرمور ، بودھن ہر ڈیویژن میں ایک ٹیم بنیادی طور پر جائزہ لیتے ہوئے بچہ مزدوروں اور گمشدہ بچوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے والدین کے حوالے کیا جارہا ہے یہ بات اڈیشنل کمشنر پولیس اوشا وشواناتھ نے بتائی ۔ آپریشن مسکان 7 یکم ؍ جنوری 2021 ء سے 31؍ جنوری تک نظام آباد پولیس کمشنر یٹ کے آرمور ، نظام آباد ، بودھن سب ڈیویژنوں میں پولیس اسٹیشن سطح کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد ڈیویژن میں 22 اطفال ، آرمور میں 16 ، بودھن میں 36 اس طرح جملہ 74 اطفال کو پکڑا گیا اور ان 74 میں سے ایک کیس میں پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا گیا ۔ 74 میں 73 بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا گیا لہذا بچے لاپتہ ہونے کی صورت میں اطلاع دیں اور بچہ مزدوروں کے بارے میں ڈائیل 100 یا اسپیشل برانچ کنٹرول نمبر 9490611800 نظام آباد انچارج ایس آئی 9963939020 ، آرمور انچارج ایس آئی 9440140022 ، بودھن انچارج ایس آئی 9441707475 پر اطلاع دی جاسکتی ہے ۔