نظام آباد میں منعقدہ اجلاس سے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کا خطاب
نظام آباد : بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے 20 سال قبل ویلپور میں جو مہم شروع کی گئی اور یہ مہم ملک بھر میں ایک مثال قائم ہوئی ہے اور اس وقت کے ضلع کلکٹر موجودہ وزارت جنا شکتی کے اڈیشنل سکریٹری اشوک کمار نے شروع کی تھی اشوک کمار نے سال 2001 ء میں ویلپور میں بچہ مزدوری کے خاتمہ کیلئے سرپنچ اور عوامی نمائندے کو ترغیب دیتے ہوئے بچوں کو مزدوری کیلئے نہ بھیجنے کی اور انہیں تعلیمی ترغیب دی تھی اور جس کی وجہ سے دیہات میں سرپنچ ، ویلیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے عہدیداروں نے اس پر عمل آوری کرنا شروع کی تھی اور 20 سال مکمل ہونے پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ا س وقت کے سرپنچ ، عوامی نمائندے ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا اور 15 دیہاتوں کے سابق سرپنچ کو بھی اس میں طلب کیا گیا اس اجلاس میں سابق کلکٹر اشوک کمار نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا کہ ویلپور کو نہ صرف قومی سطح بلکہ عالمی سطح پر بھی ایک مقام حاصل ہوا اس وقت کے سرپنچ عوامی نمائندے اور سی ایم او نے بہترین طور پر کام کرتے ہوئے 539 بچہ مزدور جو ترک تعلیم کئے ہوئے تھے انہیں دوبارہ شریک مدرسہ کیا گیا اور اس مہم کو کامیابی حاصل ہوئی ۔ ڈیویژن اضلاع کے کلکٹرس نے بھی اس کی مثال قائم کرتے ہوئے 15 سال سے کم عمر یافتہ طلباء کو مدارس میں شریک کرایا گیا ۔ مسٹر اشوک کمار نے کہا کہ آج کے اطفال مستقبل کے ہونہار ہے اور ریاست کیرلا بھی اسی طرح کام کرتے ہوئے خواندگی مشن کو آگے بڑھایا تھا سرپنچ اور والدین نے بھی اسے اس کی تائید کی تھی ۔ اسی طرح ریاست گیر اور ملک گیر سطح پر بی سی اقلیت ایس سی ایس ٹی مدارس قائم کئے گئے تھے اور سیاسی قائدین نے بھی پارٹیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس کی تائید کی تھی اور اسی طرح رنجل ، ایڑپلی میں بھی اس مہم کو شروع کیا تھا ۔ وی وی گیری نیشنل لیبر انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ایم سرینواس ، لال بہادر شاستری ، نیشن اکیڈیمی آف اڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر کے سرینواس ، وزارت لیبر کے اسپیشل سکریٹری رانی ،امودانی نے بھی اس جلسہ کو مخاطب کیا ۔ ان کے علاوہ رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن نے بھی اپنے خیالات فون کے ذریعہ اظہار کیا ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے اشوک کمار کا استقبال کیا اس جلسہ میں ایڈیشنل کلکٹر چترا مشرا کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔
