بچہ کو مارپیٹ کرنے والی ماں کو ایک سال کی سزا

   

حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کی ایک عدالت نے بچے کے ساتھ مارپیٹ و ظلم و ستم کرنے والی اس کی والدہ کو ایک سال کی سزاء سنائی ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس کی جانب سے اس مقدمہ میں آج چارج شیٹ داخل کی گئی ۔ جس پر ملکاجگیری کی عدالت نے 18 ماہ کی لڑکی کرشنا وینی پر ظلم کرنے کی پاداش میں سزا سنائی ہے ۔ عدالت نے بچی کے والد اور اس کی نانی کو تین تین ماہ کی سزا کا بھی فیصلہ سنایا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یکم جنوری سال 2016 میں ڈسٹرکٹ چائلڈ پروٹیکشن آفیسر مسٹر بی ستیش بابو نے کشائی گوڑہ پولیس میں شکایت درج کی تھی ایک روز سزاء یافتہ 20 سالہ جیہ اس کا شوہر 47 سالہ اجئے اور خاتون کی والدہ لکشمی ساکنان چنتل رادھیکا چوراہے پر شور مچا رہے تھے اس دوران جیہ نے جو نشہ کی حالت میں تھی ۔ اس کی بچی کرشناوینی کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے زمین پر پھینک دیا تھا اور اس سے قبل بھی اس خاتون نے اس حرکت کو انجام دیا تھا ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے آج چارج شیٹ داخل کی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا ہے ۔