لکھنؤ : یو پی کے مقام اوریا سے بی جے پی کے رکن اسمبلی رمیش دیواکر نے خواتین کے ایک گروپ سے سوال کیا کہ آخر حکومت کو آپ کے بچوں کی تعلیم کیلئے خرچ کیوں کرنا چاہئے۔ بچے تو آپ لوگ پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بچے آپ پیدا کریں اور حکومت ان کو تعلیم دینے کیلئے خرچ کرے، ایسا کیوں؟ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہر چیز کررہی ہے۔ پیسہ ہم سے مانگنے آتے ہو اور کہتے ہو کہ ہمیں وہاں پر سفارش کردو۔ یہ خواتین خانگی اسکولوں میں فیس کم کرنے کا مطالبہ کررہی تھی۔