ممبئی : ممبئی کے باندرہ میں کمسن بچے سمندر کے ساحل پر اپنے ماں باپ کا ویڈیو بنا رہے تھے کہ اس دوران پانی کی تیز لہر میں ماں بہہ گئی اور باپ بمشکل بچ گیا۔ ماں باپ کو آنکھوں کے سامنے ڈوبتے دیکھتے بچوں کی چینخ وپکار کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق 38 سالہ مکیش اپنی بیوی جیوتی اور تین کمسن بچوں کے ساتھ ساحل سمندر پر تفریح کیلئے گیا جہاں جیوتی اپنے شوہر مکیش کے ساتھ چٹان پر بیٹھی تصویر بنا رہی تھیں، تین بچے دور سے ویڈیو لے رہے تھے اس دوران سمندر کی تیز لہر ان سے ٹکرا گئی جس میں شوہر اور بیوی پانی میں گر پڑے۔ مکیش بیوی کا ہاتھ پکڑ کر اسے بچانے کی کوشش کی لیکن جیوتی پانی میں ڈوب گئی۔ مکیش کو اس کے قریب میں موجود شخص بچا لیا۔ماں باپ کو ڈوبتے ہوئے دیکھ کر بچوں نے چیخ وپکار کی ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 9 جون کو پیش آیا۔ ساحل پر موجود افراد نے پولیس کو اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔