بچے کے باپ کا نام پوچھنے پر اداکارہ نصرت جہاں برہم

   

کولکاتہ: اداکاری کی دنیا سے سیاست میں قدم رکھنے والی اداکارہ نصرت جہاں نے گزشتہ ماہ 26 اگست کو بیٹے کو جنم دیا۔خیال رہے کہ نصرت جہاں اکثر اپنی ذاتی زندگی کے متعلق بحث کا موضوع بن جاتی ہیں۔نصرت جہاں اْس وقت سرخیوں میں آئی جب اس نے اپنے شوہر نکھل جین کے ساتھ اپنی شادی کو غیر قانونی قرار دیا۔ نکھل کے ساتھ جھگڑے کے دوران نصرت نے اپنے حمل کی خبر سے سب کو حیران کردیا۔ حال ہی میں جب نصرت کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا، تو بنگالی اداکار یشوداس گپتا اسے لینے آئے۔جس کے بعد نصرت سے سوشل میڈیا پر بار بار سوال کیا گیا کہ آپ کے بیٹے کا باپ کون ہے؟ماں بننے کے بعد نصرت کو پہلی بار عوام میں دیکھا گیا۔نصرت جہاں ماں بننے سے پہلے اور ماں بننے کے بعد بھی سوشل میڈیا پر بہت متحرک تھیں۔ حال ہی میں ماں بننے کے بعد نصرت جہاں پہلی بار میڈیا کے سامنے آئی۔ نصرت جہاں نے کولکاتہ میں ایک سیلون کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی۔اس دوران میڈیا نے ان سے کئی سوالات کیے،تاہم جیسے ہی ان سے ان کے بیٹے کے باپ کا نام پوچھا گیا،تو نصرت جہاں برہم ہوگئیں، اور رپورٹر کی کلاس لینی لگیں۔ ایک رپورٹر نے سوال پوچھا کہ ان کے شوہر کا نام کیا ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے نصرت نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی عجیب سوال ہے۔ عورت سے ایسا سوال پوچھنا اس کے کردار پر سوالیہ نشان لگانے جیسا ہے کہ بچے کا باپ کون ہے؟اس کا باپ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ ہے۔