بچے کے ساتھ ٹریفک بحال کرنے والی خاتون کانسٹبل کو تہنیت

   

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) آندھراپردیش ہوم منسٹر انیتا نے رنگم پیٹ کی خاتون کانسٹبل جیہ شانتی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ خاتون کانسٹبل جیہ شانتی نے حال ہی میں سمرلاکوٹہ فلائی اوور بریج پر ٹریفک جام ہونے پر اپنے ڈھائی سالہ بیٹے کو ایک ہاتھ میں لئے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا تھا اور ٹریفک میں پھنسی ایمبولنس کو بھی ٹریفک جام سے باہر نکالا تھا۔ مقامی لوگوں اور مسافرین نے اس منظر کو اپنے سیل فون میں قید کرلیا تھا جس کے بعد خاتون کانسٹبل کی ہر گوشہ سے ستائش کی گئی اور ضلع ڈی ایس پی نے بھی ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔ جمعرات کو ریاستی ہوم منسٹر نے انھیں تہنیت پیش کی۔ (ش)