بڈگام میں انکاؤنٹر، دو جنگجو ہلاک

   

سرینگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مین چوک میں کورٹ روڈ پر منگل کی صبح ایک شوٹ آوٹ میں دو نامعلومجنگجو مارے گئے ۔کشمیر زون پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہاکہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ پارٹی نے بڈگام کے کورٹ کمپلیکس کے نزدیک ایک مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔ اس دوران جنگجوؤں نے فائرنگ کی اور جوابی کارروائی میں دو جنگجو مارے گئے۔ اور اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔