سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مامت علاقے میں گذشتہ شام اس وقت ماتم کا ماحول چھا گیا جب ایک بارہ سالہ بچہ اپنے ہی گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ذرائع نے بتایا کہ بڈگام کے مامت گاؤں میں گذشتہ شام ایک بچہ اپنے ہی گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے بے ہوش ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ گھر والوں نے بچے کو فوری طور ضلع ہسپتال بڈگام پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔