بڑا اسکور نہ کرنے پر مایوسی ہوئی : سوریہ کمار

   

کولمبو : ہندوستانی بیٹسمین سوریہ کمار یادو سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی بین الاقوامی سیریز میں بڑا اسکور نہ کرنے پر مایوس ہیں۔ 30 سالہ سوریہ کمار جن کا تعلق ممبئی سے ہے اور انھیں سری لنکا کے خلاف منعقدہ 3 مقابلوں کی سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے حالانکہ تیسرے مقابلے میں ہندوستان کو ہونے والی شکست کے باوجود سیریز 2-1 سے مہمان ٹیم کے نام رہی۔ سوریہ کمار یادو نے تیسرے مقابلے میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرنے کے علاوہ کہاکہ حقیقت میں ہر کھلاڑی ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا خواب ہوتا ہے اور یہ خواب کافی محنت اور صبر کے بعد حاصل ہوتا ہے۔ یاد رہے ہندوستان کو سری لنکا میں 9 برس کے بعد پہلی مرتبہ ناکامی ہوئی ہے۔