بڑا حادثہ ٹل گیا ، سنگاریڈی میں بس کو برقی شاک

   

بھاگ دوڑ میں 10 مسافرین زخمی ، محکمہ آر ٹی سی و برقی پر عوام کا اظہار برہمی

سنگا ریڈی کے منی پلی منڈل کے ماڈل اسکول کے قریب آر ٹی سی بس کو برقی پول کا وائر لگ جانے کی وجہ سے بس میں سوار 170 مسافر جس میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں برقی شاک لگ جانے سے بس میں بھاگ دوڑ مچ گئی تقریبا دس افراد زخمی ہوئے تین افراد شدید زخمی ہونے پر انہیں سنگاریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جیسے ہی یہ خبر بچوں کے والدین کو ملی موقع واقعہ پر پہنچ کر آر ٹی سی اور برقی عہدیداروں کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کیا سنگا ریڈی گورنمنٹ ہاسپٹل میں ھنمنت راؤ کلکٹر۔ پربھاکر ریڈی ایم پی میدک۔ بی بی پاٹل ایم پی ظہیر آباد۔ چنتا پربھاکر نے زخمیوں کی عیادت کی پر بھاکر ریڈی اایم پی نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا 30 سالہ گیتا کو حیدر آباد کیمس ہاسپٹل روانہ کیا گیا ہے جبکہ دو افراد سنگاریڈی میں زیر علاج ہیں۔