کلواکرتی۔/9 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی بس ڈپو کی خانگی بس
AP22Y2588
جوکہ کلواکرتی اور تلکا پلی کے درمیان چلتی ہے گزشتہ کئی دنوں کی بارش کے سبب راگھوپتی پیٹ کے قریب موجود ڈنڈوبی ندی جو کہ تیز رفتار میں بہہ رہی ہے۔ بس ڈرائیور اُسی ندی میں بس اُتار کر راستہ سے بھٹک جانے کے سبب سامنے کا ایک جانب کا پہیہ روڈ سے نیچے اُتر گیا جس کے باعث آہستہ آہستہ ایک طرف بس جھکنے لگی۔ مسافرین چیخ پکار کرنے لگے وہاں موجود عوام نے کسی طرح مسافرین کو نیچے اُتارا جس کے سبب یہ بس پوری طرح پلٹ جانے سے بچ گئی۔ اگر یہ بس پلٹ جاتی تو جانی و مالی نقصان ہوسکتا تھا۔ سی آئی کلواکرتی اے سیدلو نے راست اپنی نگرانی میں بڑی کرین کے ذریعہ بس کو باہر نکالا۔