بڑا ٹرک رہائشی علاقہ میں گھس جانے سے راجندر نگر میں سنسنی

   

حیدرآباد ۔ /18 اگست (سیاست نیوز) راجندر نگر علاقہ میں آج صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک بڑا ٹرک رہائشی علاقہ میں گھس پڑا اور کئی مکانات کو نقصان پہونچایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا جب لاری ڈرائیور نے لاپرواہی سے سڑک پر گاڑی پارک کرکے چائے پینے کیلئے گیا تھا ۔ گاڑی اچانک عقبی سمت سے رہائشی مکانات میں گھس پڑی جس کے نتیجہ میں تین مکانات کو نقصان پہونچا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس راجندر نگر نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔