بڑوں کی عزت کریں ، سہواگ پر اب رانا نوید کی تنقید

   

لاہور۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکٹر وریندرسہواگ نے حال ہی میں پاکستان کے سابق کرکٹرس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں کے کھلاڑی ہندوستان کی اس لئے تعریف کرتے ہیں کیونکہ وہ ہندوستانی چینل پر آنا چاہتے ہیں۔ سہواگ کے اس بیان پر سابق کرکٹر شعیب اختر بھڑک گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ جتنے سہواگ کے سر پر بال نہیں ہیں اس سے زیادہ ان کے پاس مال ہے۔ اب وریندرسہواگ کو پاکستان کے سابق کرکٹر رانا ناوید نے جواب دیا ہے۔ رانا نوید نے سہواگ کے بیان کو گھٹیا بتایا ہے۔ رانا ناوید نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، وریندرسہواگ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کے خلاف گھٹیا بیان دیا ہے کی ہندوستان کے چینل پر بیٹھنے کیلئے پاکستان کے کھلاڑی ہندوستان کی تعریف کرتے ہیں۔ ایسی بات نہیں ہے سہواگ کیونکہ آپ لوگوں کو عزت ہضم نہیں ہوتی ہے۔رانا نوید نے ویڈیو میں آگے کہا کہ دبئی میں ایم سی ایل لیگ ہوئی تھی جس میں آپ میرے کپتان تھے۔ انٹرویو میں میں نے کہا تھا کہ انضمام الحق بہترین کپتان رہے تھے۔ ان کی کپتانی میں ونڈے میں پاکستان نمبر1 رہا، ٹسٹ میں بھی اچھا مظاہرہ رہا۔ میں نے آپ کی (سہواگ ) تعریف اس لئے کردی تھی کیونکہ آپ میری ٹیم کے کپتان تھے اور ہم نے وہ ٹورنمنٹ جیتا تھا۔ جیتے توکھلاڑیوں کی وجہ سے تھے لیکن آپ کپتان تھے اس لئے آپ کو بھی اس کا سہرا دیا۔ اس کا آپ نے ناجائز فائدہ اٹھایا، میں نے آپ کی تعریف چینل میں بیٹھنے کیلئے نہیں کی۔