فلاڈلفیا: سائنس دانوں نے صحت کے حوالے سے آٹھ ایسے اقدامات کی نشاندہی کی ہے جو جسم کی عمر بڑھنے کے عمل کو چھ سال تک سست کرسکتے ہیں۔امریکی ریاست فلاڈلفیا میں منعقد ہونے والی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی کانفرنس میں پیش کی جانے والی اس تحقیق میں اوسطاً 47 برس کے 6500 افراد کا معائنہ کیا گیا۔امریکی ماہرین کے مطابق وزن، بلڈ شوگر، کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کا خیال رکھنے کیساتھ صحت مند نیند اور کھانے کے معمول کی باقاعدگی، جسمانی سرگرمیاں اور سگریٹ نوشی نہ کرنا عمر بڑھنے کے عمل کو چھ سال تک سست کر سکتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ وہ افراد جن کی قلبی صحت بہترین تھی ان کی حیاتیاتی عمر(وہ رفتار جس سے ہر سال عمر بڑھتی ہے) حقیقی عمر سے چھ سال کم تھی۔