بڑھتی وبا کے مدنظر آج وزیراعظم مودی سات وزرائے اعلیٰ سے خصوصی بات چیت کریں گے

   

بڑھتی وبا کے مدنظر آج وزیراعظم مودی سات وزرائے اعلیٰ سے خصوصی بات چیت کریں گے

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی وبا پر اب تک پوری طرح سے روکنے میں حکومت ناکام نظر آرہی ہے، مرکزی اور ریاستی حکومت کی کوششوں کے باوجود روزانہ نئے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی روزبروز اضافہ ہوتے جا رہا ہے، ایسے میں وزیراعظم نریندر مودی سات ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت کریں گے۔

بتایا جا رہا ہے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ہی ایم مودی اس وبا سے لڑنے کے بارے میں خصوصی بات چیت کریں گے، وزیراعظم کے ساتھ ہونے والے اس اجلاس میں مہاراشٹر، دہلی، اترپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ کچھ دیگر وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوں گے۔

ملی اطلاع کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو کانفرننسگ کے ذریعے ہوگی، اس پہلے بھی 11 آگست کو وزیراعظم مودی نے زیادہ متاثرہ ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ اور نمائندوں کے ساتھ خصوصی بات چیت کی تھی، اس اجلاس میں اندھراپردیش ، کرناٹک، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، مہارشٹرا، پنجاب ، بہار، گجرات تلنگانہ اور اترپردیش کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

YouTube video