بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری کم کرنے کا مطالبہ

   

بھینسہ میں کانگریس کا احتجاج، آر ڈی او کو یادداشت پیش

بھینسہ۔ ملک میں بے روزگاری کے مسائل اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ریاست بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے نقصان اٹھانے والے کسانوں کی مالی امداد کے لیے اے آئی سی سی اور ضلع نرمل ڈی سی سی صدر پوار راما راؤ پٹیل کی ہدایت پر بھینسہ آر ڈی او دفتر پہنچ کر کانگریس اور این ایس یو آئی قائدین نے آر ڈی او لوکیشور راؤ کو ایک تحریری یادداشت پیش کی اس موقع پر کانگریس اور این ایس یو آئی قائدین جن میں عبدالرزاق ، وی سرینواس ، سدرشن پٹیل ، امجد شیخ اور سمیت و دیگر نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کے داتھ ناانصافی کررہی ہے کیونکہ حالیہ شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہوچکی ہے جس سے کسان پریشان ہے جسے کانگریس پارٹی ہرگز برداشت نہیں کریگی کسانوں کو فصلوں کے نقصان کا معاوضہ دیا جائے اور خودکشی کرنے والے ہر کسان کے خاندان کو امداد فراہم کی جائے اور کہا کہ ملک کے بشمول ریاست میں بھی بے روزگاری کا مسئلہ اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ کر سنگین شکل اختیار کر چکا ہے معاشی بدحالی ، جی ایس ٹی میں اضافہ ، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ اور بسوں کے کرایوں میں اضافہ غریبوں اور متوسط طبقے پر مہنگائی کے بوجھ میں اضافہ ہورہا ہے موجودہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ایسی بدترین صورتحال کی اصل وجہ ہے کیونکہ حکومتوں کی من مانی اور غیر جمہوری فیصلوں کا نتیجہ ہے انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہمیشہ عام کے درمیان رہتے انکے مسائل کی یکسوئی کے جدوجہد کی ہے اور مذکورہ حالات میں بھی عوام کے درمیان ہی ہے ملک اور ریاست میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو فوری طور پر کم کرتے ہوئے کمزور طبقات کو امداد فراہم کریں اس موقع پر یوتھ کانگریس ٹاؤن صدر کے روی اور دیگر موجود تھے۔