بڑھ سکتا ہے کورونا کا خطرہ،کمبھ سے لوٹنے والے پھیلا سکتے ہیں انفیکشن: سنجے راوت نے ظاہر کیا خدشہ

,

   

شیوسینا کے ممبر راجیہ سبھا سنجے راوت نے منگل کے روز یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہریدوار کے کمبھ میلہ سے لوٹ رہے لوگ کورونا انفیکشن کے ممکنہ کیریئر بن جائیں گے ، جس سے خطرہ لاحق ہے۔ راوت کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت میں آئے ہیں جب ایک دن قبل ہزاروں عقیدت مندوں نے گنگا ندی کے مختلف گھاٹوں پر ہریدوار میں مقدس ڈبکی لگائی۔راؤت نے کہا “تہواروں اور مذہبی تقاریب پر پابندی لگانا شیوسینا کے لئے تکلیف دہ ہے ، لیکن پارٹی میں لوگوں کی جان بچانے کے لیے ایسا کرنے کی ہمت ہے۔