مکہ ۔19 جون (سیاست ڈاٹ کام)مکہ مکرمہ میں بلدیہ کی تفتیشی ٹیموں نے غیر قانونی طور پرتیار کیے جانے والے بڑی تعداد میں کپڑے کے ماسک ضبط کرلیے۔ ماسک کو مارکیٹ کرنے سے قبل ہی کارروائی کی گئی۔مقامی ویب نیوز کے مطابق مکہ مکرمہ بلدیہ کے ریجنل ڈائریکٹرایمن وقاد نے کہا کہ مشترکہ تفتیشی ٹیم نے غیر ملکی کارکنوں کی رہائش پرتفتیشی کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں کپڑے کے ماسک برآمد کر لیے جنہیں مارکیٹ کرنے کیلیے تھیلوں میں پیک کیا گیاتھا۔ماسک تیار کرنے کیلیے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر بھی اختیار نہیں کی گئی تھی نہ ہی ماسک کی تیاری میں جوکپڑا استعمال کیا گیا تھا اس کے بارے میں بھی یہ واضح نہیں تھا کہ کپڑا نیا ہے یا پرانا ہے۔ بلدیہ نے ضبط کیے جانے والے تمام ماسک تلف کردیئے تاکہ انہیں مارکیٹ نہ کیاجاسکے۔
