بڑی خبر:راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے آٹھ اراکین کو اس سیشن کےلیے کیا معطل

,

   

 بڑی خبر:راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے آٹھ اراکین کو اس سیشن کےلیے کیا معطل

نئی دہلی: کل کے ہنگامے کے بعد راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے آج اٹھ اراکین کو اس سیشن کےلیے معطل کردیا ہے، ڈیرک اوبرائن، سنجے سنگھ سمیت اٹھ اراکین کو بچے ہوئے وقت تک کےلیے معطل کردیا گیا ہے۔

ساتھ ہی چیرمین نے راجیہ سبھا وائس چیرمین کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی مانگ کو بھی خارج کردیا گیا ہے، معطل شدہ اراکین میں راجیو ساٹھو ، کے کے راجیش، دولہ سنگھ کوبھی معطل کردیا گیا ہے۔

وینکیا نائیڈو نے کہا کہ راجیہ سبھا نے کہا کہ حزب اختلاف کے لیڈران نے راجیہ سبھا میں ھو کچھ کیا وہ قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، ملی اطلاع کے مطابق بارہ حزب اختلاف جماعتوں نے وائس چیرمین کے خلاف عدم اعتماد تحریک کی مانگ کی تھی جسے خارج کردیا گیا۔

 

YouTube video