بڑی خبر:پارٹی صدر کے عہدے سے استعفی دے گی سونیا، پارٹی سے کہا نیا صدر منتخب کریں
نئی دہلی: 24 آگست, 2020 (سیاست نیوز)
پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے بہت بڑا بیان دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی صدر کا عہدہ چھوڑ رہی ہیں پارٹی کو اپنا کوئی نیا سربراہ منتخب کرنا پڑے گا، سونیا کے مطابق وہ اس عہدے پر باقی رہنا نہیں چاہتی، 2019 کے انتخابات کے بعد جب راہل گاندھی نے استعفی دیا تب پارٹی نے بطور عبوری صدر انہیں یہ ذمہ داری سونپی تھی۔
پیر کو ہونے والے کانگریس کے ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں کانگریس اپنا نیا، عبوری صدر منتخب کرسکتی ہے اس لیے کہ کانگریس صدر کے تقرر کےلیے باقاعدہ داخلی انتخاب ہونا ضروری ہے۔
کانگریس کے اجلاس میں راہل گاندھی کا دوبارہ عبوری صدر بننے کا امکان ہے اسلئے کہ پارٹی اراکین کی طرف سے بار بار ایسی آوازیں اٹھ رہی ہیں، ملی اطلاعات کے مطابق کانگریس کے 100 فیصد اراکین کا یہی مطالبہ ہے کہ وہ ہی صدر بنے۔