جے ڈی یو کے چیف اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کشمیر اور ایودھیا کے متعلق ایک بہت بڑا بیان دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس سلسلے میں این ڈی اے کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکتے، اسلئے کہ دفعہ 370 کشمیریوں کا حق ہے اور جہاں تک ایودھیا کا مسئلہ ہے اس کا حل سپریم کورٹ کے بغیر نا ممکن ہے،۔
انہوں نے ساتھ ہی ساتھ یکساں سول کوڈ کے بارے میں بھی این ڈی اے سے اپنی ناراض گی کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ نتیش اس سے پہلے کئی بار اس معاملے پر بات کر چکے ہیں اور اپنی پارٹی کا موقف رکھتے رہے ہیں۔ انہوں نے بابری مسجد کی شہادت پر بھی ایسے ہی رد عمل کا اظہار کیا تھا۔
آپ کو بتا دیں انہوں نے مرکز میں مودی کی کابینہ میں بھی داخل ہونے سے انکار کیا تھا، اسلئے کہ انکی شرط تھی کہ انکی پارٹی کے تین اراکین کو کابینہ میں جگہ دی جائے مگر انکی شرط کو مسترد کرکے ایک ہی نشست دی گئی۔ تو انہوں نے پریس کانفرنس کرکے مرکز میں شمولیت سے انکار کردیا۔ اور کہا کہ ترقی کے کاموں میں ساتھ تو دیں گے مگر کابینہ میں داخل نہیں ہونگے۔
No compromise on Art 370, Ayodhya, Uniform Civil Code: Nitishhttps://t.co/615gQ0nV5X pic.twitter.com/n5SKIrLNu4
— The Times Of India (@timesofindia) June 11, 2019