بڑی خبر: محمد شامی کے سامنے جنوبی افریقہ کے بلے باز بے بس نظر آئے

,

   

فالو آن کے بعد دوسری اننگ کھیلنے اتری جنوبی افریقہ کی ٹیم اس وقت مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ ہندوستان کے تیز گیندباز محمد شامی نے اپنے 5 اوور میں صرف 7 رن دے کر 3 وکٹ اپنے نام کر لیے ہیں اور ٹیم انڈیا کو جیت کی طرف گامزن کیا ہے۔ اس وقت جنوبی افریقہ کا اسکور 26 رن پر 4 وکٹ ہے جس میں ایک وکٹ امیش یادو کی بھی کا شامل ہے۔

 ساوتھ افریقہ کی طرف سے آؤٹ ہونے والے بلے باز ہیں کوئنٹن ڈی کوک، زبیر حمزہ، فاف ڈوپلیسس اور ٹی. باووما۔ ڈی کوک کو امیش یادو نے آؤٹ کیا جب کہ بقیہ تینوں بلے باز محمد شامی کی تیز گیند کا شکار بنے۔

واضح رہے کہ اس ٹیسٹ سیریز شروعات کی دو میچوں میں ہندوستان نے اپنی جیت درج کرائی ہے، اور اس میں روہت شرما اور دہانے کی بلے بازی کے کلیدی کردار کے ساتھ ساتھ محمد شامی نے بھی کامیاب گیند بازی کی ہے۔

(سیاست نیوز)