بڑی خبر: مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو زبردست جھٹکا: پارٹی کے 2 ارکان اسمبلی کانگریس کے ساتھ آئے

,

   

Ferty9 Clinic

مدھیہ پردیش اسمبلی میں کمل ناتھ حکومت نے بی جے پی کو حکومت گرانے کی دھمکی کا آج ہی جواب دے دیا۔ کریمنل لا ترمیمی بل پر ہوئی ووٹنگ میں بی جے پی کے 2 ارکان اسمبلی نے کراس ووٹنگ کر کے کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالا۔ بعد میں انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا کہ ہم گھر لوٹ آئے ہیں۔ بل کے حق میں 122 ووٹ پڑے۔

بی جے پی کے 2 ارکان اسمبلی نارائن ترپاٹھی اور شرد کول کانگریس کے ساتھ آ گئے ہیں۔ اسے لے کر بدھ کو کمل ناتھ نے بی جے پی پر طنز بھی کسا۔ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے کہا کہ روز بی جے پی ہمیں اقلیت کی حکومت بتاتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ کبھی بھی گر جائے گی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ آج یعنی بدھ کے روز اسمبلی میں کریمنل لا ترمیمی بل پر ووٹنگ کے دوران بی جے پی ارکان اسمبلی نے حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔ خیال رہے کہ اس سے بی جے پی کی کافی فضیحت ہوئی ہے۔ وہیں، کانگریس کو بی جے پی پر حملہ کرنے کا ایک سنہرا موقع مل گیا ہے۔ 

اس سے قبل توجہ دلاؤ تحریک پر بحث کے دوران اپوزیشن کے لیڈر گوپال بھارگو نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں اراکین اسمبلی کی خرید وفروخت جیسے کاموں پر یقین نہیں ہے لیکن اگر اوپر سے نمبر ایک اور دو کا حکم ہوا تو ریاست میں ایک دن بھی نہیں لگے گا۔