ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے 30 ستمبرکو آئی آئی ٹی مدراس میں سنگاپور۔انڈیا ہیک تھان پروگرام میں شریک ہوئے ۔ پرسار بھارتی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ششی شیکھر نے اس معاملے میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا، ’پوڑھیگے دوردرشن(ڈی ڈی) کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر آر وسُومَتی کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ڈی ڈی سینٹرل کے ڈائریکٹر جنرل غوروخوض کر رہے ہیں۔ حکم نامے میں یہ کہا گیاہے کہ ،’سینٹرل سول سروسزکے ضابطہ، 1965 کے ضابطہ 10 کے شق(1)کےتحت وسُومَتی کو فوری طور پرمعطل کیا جارہا ہے‘۔ معطلی کے دوران وسُومتی چنئی ہیڈکوارٹر میں رہیں گی اور حد تو یہ ہوگئی کہ وہ بلا اجازت ہیڈکوارٹر کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا سکتی۔
واضح رہے کہ انکے معطلی کوئی خاص وجہ نہیں بیان کی گئی ہے مگر ملی اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی کے پروگرام کے لائیو کرنے کی ہدایات کے باوجود انکے پروگرام نشر نہ کرنے کی وجہ سے انکو معطل کیا گیا ہے۔