بڑی خبر! وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا اہم تینوں زرعی قوانین کو واپس کرنے کا کیا اعلان

,

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پرکاش پرو کے موقع پر قوم سے ایک اہم خطاب کیا ,اور اس دوران انہوں نے تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا۔ گزشتہ ایک سال سے کسان دہلی کی سرحدوں پر تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے بجٹ میں پہلے کے مقابلے میں 5 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے یہ اعلان اتر پردیش میں کئی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنے اور افتتاح کے لیے روانہ ہونے سے پہلے کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکز کے زرعی بجٹ کو پانچ گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، ہماری حکومت نے کسانوں کے کھاتے میں ایک کروڑ 62 لاکھ روپئے ڈالے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 22 کروڑ سوائل ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت کسانوں کے مفاد میں کام کر رہی ہے ،وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت اس بار کے پارلیمنٹ سیشن میں تینوں زرعی قانون کو واپس لے لے گی۔

YouTube video