چوری تو چوری ہوتی ہے چاہے جو بھی کرے، چوری کے واقعات ہندوستان میں سننے کو بہت ملتے ہیں، مگر یہ چوری ایک انوکھی نوعیت کی ہے، یہ وزیر ریل پیوش گوئل کے گھر میں چوری ہے۔ مگر یہ معاملہ چوری کاہے کوئی اور سازش ہے اس جانچ ابھی باقی ہے، کیونکہ کہ ملی اطلاع کے مطابق یہ چوری کرنے والا خود انکے گھر کا نوکر ہے جو انکے ممبئی کے گھر میں پیچھلے تین سالوں سے کام کر رہا ہے۔
مرکزی وزیر کے ممبیٔ کے گھر میں چوری ہوئی ہے اور کل شام چور کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ اگر پولیس کی مانے تو انکا کہنا ہے کہ یہ چوری اس ستمبر 15اور 16 کے درمیان ہوئی ہے۔
بدھ کی شام کو ممبئی پولیس نے دہلی سے ایک نوکر گرفتار کیا ہے اور گرفتار کئے گئے ملزم کا نام وشنو کمار ورما ہے ۔ ملزم کے پاس سے کچھ پیسے اور ہارڈ ڈسک ضبط کی گئی ہے ۔ پولس کو شک ہے کہ کہ ملزم نے اپنے فون کے ذریعہ کچھ اہم معلومات کسی کو بھیجی ہیں جس کی جانچ کی جا رہی ہے ۔جیسا پولس کہہ رہی ہے کہ اگر ایسا ہے تو یہ بہت سنگین معاملہ ہے اور یہ پتہ لگایا جانا ضروری ہے کہ اگر ملزم نے کسی کو کوئی اہم معلومات آگے بھیجی ہے تو نہ صرف بھیجے جانے والا شخص کا گرفتار کیا جانا ضروری ہے ۔ ابھی ملزم کا فون سائیبر میں بھیجا جاچکا ہے تو کہ چاند کی جاسکے، اور پولیس ڈیلیٹ شدہ ای میلز کو نکالنے کی کوشش بھی کر رہی ہے۔
