جموں و کشمیر کی صورتحال پر آج وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر مرکزی کابینہ کی اہم میٹنگ منعقد ہو گی۔
دارالحکومت دہلی کے کلیان مارگ پر واقع وزیراعظم کی رہائش گاہ پر آج تقریبا ساڑھے نو بجے کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔
اس سے قبل آج دیر رات جموں اور وادی کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ وادی بھر میں موبائل و انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے۔
نیز آج دیر شو سے ریاست کے اہم رہنما سابق وزیراعلی عمرعبداللہ، سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی اور کشمیر پیپلز کانفرنس کے سربراہ سجاد لون کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر میں تمام اسکولوں اور کالجوں کو بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے، نیز جموں و کشمیر میں کالجوں کے امتحانات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
Situation remains tense on ground in Jammu and Kashmir. TIMES NOW's @deepduttajourno with more details ahead of PM Modi's cabinet meet. pic.twitter.com/weFNKhWZZn
— TIMES NOW (@TimesNow) August 5, 2019