بڑے جانوروں کے تاجروں کو ہراسانی کا سلسلہ جاری

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /8 اگست (سیاست نیوز)عیدالاضحی کے پیش نظر بڑے جانوروں کے تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ دونوں شہروں میں بڑے جانوروں بالخصوص گائے کی منتقلی کو روکنے کیلئے قائم کئے گئے پولیس کے خصوصی چیک پوسٹس پر تعینات پولیس عملہ بڑے جانور منتقل کرنے والے تاجرین کو روک کر انہیں ہراساں کررہے ہیں ۔ حالانکہ بڑے جانوروں میں صرف بیل ہونے کے باوجود بھی ان کے دستاویزات کی تنقیح کے بہانے انہیں گھنٹوں تک چیک پوسٹس پر روک دیا جارہا ہے اور ان سے کئی سوالات کئے جارہے ہیں ۔ حالانکہ ریاستی وزیر داخلہ اور پولیس کمشنر حیدرآباد کے تیقن کے باوجود بھی بڑے جانوروں کے تاجرین کو گاؤ رکھشک کے بجائے پولیس انہیں پریشان کررہی ہے ۔