حیدرآباد ۔ 17 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہم نے بیل بنڈیوں کے بارے میں سنا اور دیکھا بھی ہے جو پہلے زمانے میں کسانوں کے ٹرانسپورٹ کی اہم سواری ہوا کرتی تھی ۔ زمانے کی ترقی کے ساتھ حمل و نقل کے لیے بڑی بڑی گاڑیاں وجود میں آگئی ہیں ۔ مگر آج بھی گاوں میں بیل بنڈی موجود ہے ۔ جو دھان ، گنا اور دوسری فصلوں کو ایک مقام سے دوسرے مقام کو منتقل کرنے کا قدیم ٹرانسپورٹ نظام ہے ۔ مگر سنکرانتی تہوار کے دوران بکرا بنڈی بھی دیکھنے کو ملی ہے ۔ جو عوام کے توجہ کا مرکز بن گئی ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع راجنا سرسلہ کے منڈل جنگا ریڈی پلے میں تین روزہ سری راما لنگشور جاترا تقاریب کا ہفتہ کو آغاز ہوا ۔ اتوار کو منعقدہ ایک تقریب میں گاوں والوں نے اپنے اپنے بیل بنڈیوں کے ساتھ مندر کے اطراف و اکناف نمائش کا اہتمام کیا لیکن گاوں کے ایک خاندان نے بکروں کے بنڈی کے ساتھ نمائش میں حصہ لیا ۔ جس کو گاوں والوں نے کافی پسند کیا اور یہ بکرا بنڈی عوام کے توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔۔ ن