بگ بازار اب ہر چیز گاہک کی دہلیز پر پہنچائے گا

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : (پریس نوٹ ) : کووڈ 19 کے خلاف چل رہی لڑائی کے پیش نظر ہندوستان کے نہایت پسندیدہ ہائپر مارکٹ چین ، بگ بازار اپنے گاہکوں کی موجودہ وقت کے مطابق مدد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کی کوشش کررہا ہے۔ بگ بازار نے اپنی موبائل سائیٹ shop.bigbazaar.com متعارف کیا ہے ۔ تمام گاہکوں کے فائدہ اور آسانی کے لیے یہ سائیٹ بنائی گئی ہے ۔ گاہک کو اپنا ایریا پن کوڈ درج کرتے ہوئے قریبی بگ بازار اسٹور منتخب کرنا ہوگا ۔ گاہکوں کے آرڈرس ان کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے ۔ چنانچہ بلا رابطہ اور محفوظ ڈیلیوری ہوگی ۔ عید کے تہوار کو ذہن میں رکھ کر بگ بازار نے مطلوبہ اسٹاکس مردانہ ، زمانہ اور بچکانہ پارچہ جات کی آن لائن اور ان اسٹور دستیابی کو یقینی بنایا ہے ۔ گاہک آیا اسٹور میں تشریف لاسکتے ہیں یا آن لائن محفوظ خریداری کرسکتے ہیں ۔۔