بگ بازار بیوٹی بازار کے ساتھ اب ہر دن رہے گا انڈیا تیار

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : بگ بازار جو کہ ہندوستان کی سرکردہ ہائپر مارکٹ چین فیوچر گروپ سے تعلق رکھتا ہے ۔ ہمیشہ ہی سے گاہکوں کی ہر مطلوبات کو پورا کرنے سرگرداں رہتا ہے ۔ آج بگ بازار ایک مقام پر تمام خریداری کا مرکز ہے ۔ یہاں اغذیہ ، فیشن ، گھریلو اور یومیہ استعمال کی اشیاء ، ایک ہی چھت تلے دستیاب ہیں ۔ سارے خاندان کی خریدی کا یہ ایک مرکز ہے ۔ دیگر اشیاء کے ساتھ تمام بیوٹی پراڈکٹس کو پرسنل برانڈ کی ترجیحات کی بنیاد پر پیش کیا جارہا ہے ۔ تمام بیوٹی شائقین کی مطلوبات کے علاوہ تمام عمر کے نوجوان و خواتین بگ بازار گروپ کے بیوٹی بازار سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ گاہک سرکردہ برانڈس کے بہترین پراڈکٹس صرف 99 روپئے میں بگ بازار کے بیوٹی بازار سے حاصل کرسکتے ہیں ۔ انڈیاز بیوٹی بازار کی گروپ ہیڈ پون ساردا نے بتایا کہ بگ بازار میں ہمیشہ سے ہم اپنے گاہکوں کو با اختیار بنانے کیلئے کام کرتے ہیں ۔ چنانچہ یہاں قابل قدر خریداری سے استفادہ کیا جائے ۔۔