بگ بازار کے سب سے سستے 6 دن ۔ 26 تا 31 جنوری

   


خصوصی آفرس کا اعلان ، مسلسل سرپرستی پر کسٹمرس سے اظہار تشکر
حیدرآباد :۔ کوالیٹی کے ساتھ واجبی قیمتوں میں الیکٹرانکس اور دیگر سامان کے لیے مشہور و معروف کمپنی بگ بازار ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی ’’ سب سے سستے 6 دن ‘‘ کے عنوان سے 26 تا 31 جنوری 2021 اسپیشل آفرس پیش کررہی ہے ۔ بگ بازار میں ہمیشہ مسابقتی قیمتوں میں سامان دستیاب کرایا ہے ۔ حالیہ مہینوں میں عوام کو غیر معمولی مشکلات اور چیالنجوں کا سامنا ہوا جسے دیکھتے ہوئے بگ بازار نے اپنے بزنس اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے خصوصی آفرس کا اعلان کیا ہے ۔ بگ بازار نے ہمیشہ کسٹمرس کے اطمینان کو ترجیح دی اور ان کی بہتر سے بہتر خدمت میں ہی اپنی ترقی محسوس کی ۔ بگ بازار ملک بھر میں اپنے تمام اسٹورس پر ’’ آبھار ڈے ‘‘ کے ساتھ خصوصی پیشکش شروع کررہا ہے ۔ جس میں کسٹمرس کے اطمینان اور بھروسہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ بگ بازار کا اسٹور ’ کارتا ‘ آنے والے کسٹمرس کے ماتھے پر تلک لگاتے ہوئے ان کا روایتی استقبال کرے گا ۔ بگ بازار نے 26 تا 31 جنوری سب سے سستے 6 دن کے لیے خاص رعایتی قیمتوں پر سامان دستیاب کرانے کے انتظامات کیے ہیں ۔ ان دنوں میں خریداری ہر فیملی کے بجٹ میں ممکن ہوسکے گی ۔ اتنا ہی نہیں بلکہ بگ بازار اضافی بچت کی پیشکش بھی کررہا ہے جو شاپنگ پر پہلے سے ادائیگی کی صورت میں حاصل ہوسکے گی ۔ پری پے آن لائن (shop.bigbazaar.com) کے ذریعہ آج اگر 2500 روپئے ادا کیے جاتے ہیں تو اسٹور میں خریداری کے وقت 3000 روپئے مالیت کے سوپر سیور ووچرس حاصل ہوں گے ۔ ان ووچرس کو ویب سائیٹ سے 12 تا 25 جنوری حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ خریداری میں آسانی کے لیے یہ تمام ووچرس بگ بازار اور بگ بازار GenNXT کے اسٹورس پر 26 جنوری سے 31 مارچ 2021 تک استعمال کیے جاسکیں گے ۔ گذشتہ سال بزنس کا ہر شعبہ متاثر ہوا ۔ اس مرتبہ بگ بازار کے سب سے سستے 6 دن کے ذریعہ میگا آفرس ، کامبو آفرس اور مختلف اشیاء جیسے فوڈ ، فیشن ، ہوم فرنشنگ ، لگیج ، کچن ویر اور روزمرہ کے سامان پر ڈسکاونٹ دیا جارہا ہے ۔۔