ممبئی ۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی زندگی کے سب سے طویل واحد رشتے کے بارے میں بتا ہی دیا۔ رئیلیٹی ٹی وی شو بگ باس او ٹی ٹی کے اختتام کے بعد اب بگ باس کا سیزن 15 شروع ہورہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلومیاں کریں گے۔ بگ باس اور سلمان خان کا ساتھ ابھی کا نہیں بلکہ سلومیاں پچھلے 11 سیزن سے بگ باس کی میزبانی کرتے آرہے ہیں۔حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دبنگ خان نے اپنے اور بگ باس شو کے رشتے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہ شو ان کے دل کے کتنا قریب ہے ، کہا کہ بگ باس میری زندگی کا واحد رشتہ ہے جو اتنے عرصے سے قائم ہے۔