بگ باس سیزن 13 بند کرنےکے مطالبے پرمرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر نے دیا یہ بڑا بیان

,

   

Ferty9 Clinic

فلمی ہیرو سلمان خان کی میزبانی والے ریئلٹی شو ‘بگ باس سیزن 13 کی پریشانیوں میں اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ مرکزی وزیربرائےمعلومات ونشریات پرکاش جاؤڈیکرنے’بگ باس’ پر بڑا بیان دیا ہے۔ پرکاش جاؤڈیکرنےکہا ہےکہ ‘بگ باس’ پرآئندہ 8 دنوں کےاندر مرکزی حکومت فیصلہ لے سکتی ہے ۔ پونے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرکاش جاؤڈیکرنے یہ بیان دیا ہے۔ جاؤڈیکرنےکہا ‘مجھےبگ باس بند کیا جائے، ایسا ایک خط ملا ہے۔ میرے محکمہ سےکیا نشرکیا جا رہا ہے، اس کی جانچ پڑتال کرنےکے بعد 8 دنوں میں اس پرفیصلہ لےلیا جائےگا۔

بگ باس میں فحاشی کو لےکر ملک کے کئی حصوں میں ہنگامہ ہورہا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی غازی آباد کے لونی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی نند کشور گرجر نے مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات پرکاش جاؤڈیکر کو خط لکھ کر اسے بند کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔ بی جے پی رکن اسمبلی نے اپنے خط میں کہا تھا کہ ‘بگ باس سیزن 13’ میں فحاشی اورکا کھلےعام گھناؤنا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ اس شو کو گھریلو ماحول میں دیکھنا مشکل ہے اور ہمارے ملک کے پرانے روایتی سماجی اورتہذیبی اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔

کچھ دن پہلےہی غازی آباد میں برہمن سبھا نےشو کے میزبان سلمان خان پر فحاشی کا الزام لگاتے ہوئے ان کا پتلا بھی پھونکا تھا۔ برہمن مہا سبھا کے عہدیداران آدتیہ کا کہنا ہے کہ جس طرح سے بگ باس سیریل میں فحاشی دکھائی جارہی ہے، اس کی وجہ سے معاشرہ آلودہ ہورہا ہے۔ اس شوکی وجہ سے چھوٹے چھوٹے بچوں پربرا اثرپڑرہا ہے۔ بچے اپنی توجہ پڑھائی پر بھی نہیں دے پارہے ہیں۔

اس بارسلمان خان نےکنٹیسٹنٹ کےگھر میں انٹری کرنے سےقبل ہی یہ طے کردیا تھا کہ ان کا بی ایف ایف کون ہوگا۔ بی ایف ایف والےفارمولے کے تحت اس بارایک بیڈ پردو لوگ ساتھ میں سوئیں گے۔ وہیں شروعات سے ہی’بگ باس -13′ میں ایک لڑکا اورایک لڑکی ساتھ میں بیڈ شیئرکررہے ہیں۔ لوگ اسی فارمیٹ کی مخالفت کررہے ہیں۔