نئی دہلی: بی جے پی کے انل فیروزیہ نے آج ایک ٹی وی شو بگ باس کو ناظرین اور سماج کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔وقفہ صفر کے دوران مسٹر فیروزیہ نے کہا کہ یہ شو بڑے پیمانے پر ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے اور شو میں دکھائے جانے والے مبینہ قابل اعتراض مواد کا نوجوانوں اور بچوں پر بہت گہرا منفی اثر پڑتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس شو پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔بی جے پی کے سشیل کمار کشیپ نے حکومت کی توجہ ہماچل پردیش میں منشیات کے استعمال کے مسئلے کی طرف مبذول کرائی اور اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی ریاست میں یہ مسئلہ سنگین تر ہوتا جا رہا ہے ۔ منشیات کے استعمال کے معاملے میں ہماچل پردیش پنجاب کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔