حیدرآباد۔/3 جولائی، ( سیاست نیوز) ٹی وی ریالٹی شو بگ باس ۔3 کی ٹامل اداکارہ و مقابلہ کرنے والی ونیتا وجئے کمار سے تلنگانہ پولیس نے چینائی پہنچ کر پروگرام کے سیٹ پر ہی پوچھ گچھ کی۔ ان پر الزامات ہیں کہ انہوں نے اپنے سابق شوہر سے اپنی دختر کو چھین لیا ہے اور اپنے پاس رکھا ہے۔ دو گھنٹے کی پوچھ گچھ کے دوران اس اداکارہ کی دختر کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ٹاملناڈو کی پولیس بھی ان کے ہمراہ تھی۔ بگ باس کے تیسرے سیشن کی مشہور اداکار سے سیاستداں بننے والے کمل ہاسن میز بانی کررہے ہیں۔
