بگ بیاش لیگ میں ہرمن پریت کا شاندار مظاہرہ

   

ملبورن: ہندوستان کی ہرمن پریت کور کے بہترین پرفارمنس کے دم پر ملبورن رینگیٹس نے سڈنی سکسرس کو ویمن بگ بیاش لیگ میں اتوار کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔ ہرمن پریت نے اس میچ میں 17رن دے کر دو وکٹ لئے جو ایشلی گارنر اور الیسا ہیلی کے قیمتی وکٹ رہے۔ اس کے بعد انہوں نے بیاٹ سے بھی کمال دکھایا۔ ہرمن پریت نے صرف 29گیندوں پر تیز رفتار 35رن بناکر رینگیٹس کو 18 گیند باقی رہتے ہوئے جیت دلا دی۔ اپنی بلے بازی کے دوران ہرمن پریت نے لگاتار دو گیندوں پر دو لمبے چھکے بھی مارے ۔ اس سے قبل سلامی بلے باز یسوجونس نے 38 رن بنائے ۔ انہوں نے نئی سلامی جوڑی جیمیما راڈگس کے ساتھ پہلے وکٹ کیلئے 43 رن جوڑے ۔ راڈگس نے 15 گیندوں پر 14رن بنائے ۔ ان کو رادھا یادو نے رن آؤٹ کیا۔ قبل ازیں سڈنی سکسرس کی جوڑی کی شروعات بہت ہی مایوس کن رہی تھی جب صوفی مولنیو نے میچ کی تیسری گیند پر ہی شیفالی ورما کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھادی۔ مولنیو نے اپنے چار اوور میں محض 18 دن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ہرمن پریت نے گارڈنر اور ہیلی کو جلدی جلدی اپنا شکار بنالیا تھا۔ ایک وقت سڈنی کا اسکور 12/3 رن ہوگیا تھا لیکن پھر بلے بازی کرنے آئی ایلیسا پیری نے 51 گیندوں پر 50 رنوں کی بارش کردی اور ٹیم کو بحران سے باہر نکالا۔ انہوں نے نکول بولٹن کے ساتھ چوتھے وکٹ کیلئے 80 رنوں کی بے مثال شراکت داری نبھائی۔ ہرمن پریت کو ر کو اس میچ میں ٹیم کو جیت کی پوزیشن میں لانے پر پلیئر آف دی میچ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔